تازہ ترین

اپرچترال میں بلین ٹری سونامی پروگرام …صنوبر کے پودےلگائےگئے،

 اپر چترال ( ذاکر محمد زخمی ) بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت اپر چترال ہیڈکوارٹر بونی میں شجر کاری کی گئی۔ اس پروگرام میں ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے خصوصی مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی ، ڈی،پی،او اپر چترال ذوالفقار تنولی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین ، صفدر خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان وسیاسی عمائدین نے شرکت کی۔ بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت تمام حضرات نے اپنے اپنے حصے کی نسبت صنوبر کے پودے لگائے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے منشاء کو پائہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اور اپنے اپنے علاقوں کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لئے پودے لگانے کو اپنا شعار بنائیں گے

May be an image of 3 people, people standing and outdoors

May be an image of 3 people, people standing and outdoors

May be an image of 2 people, people standing, tree and outdoors

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button