تازہ ترین

تجاریونین ایک آزاد کاروباری لوگوں کی تنظیم ہے ..انتخابات کے ساتھ انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں..ڈپٹی کمشنر چترال

چترال(بشیر حسین آزاد )گذشتہ روز تجار برادری چترال لوئر کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں مولانا گلاب الدین،سراج ربانی ایڈوکیٹ،حاجی خیرالعظم،حاجی محمد انور،احمد خان،نادر محمد تجاربرادری سے تعلق رکھنے والے دیگر شامل تھے۔وفد نے ڈی سی چترال کو چترال بازار کے لئے تجاربرادری کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔جس پر ڈپٹی کمشنرحسن عابد نے تجار یونین کے انتخابات کرانے پر وفد کی تائید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ تجاریونین چونکہ ایک آزاد اور خودمختار کاروباری لوگوں کی تنظیم ہے اور اس تنظیم کے انتخابات کے امور کے ساتھ انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں۔وہ خود اپنا الیکشن اپنے آئین اور ضوابط کے مطابق کراسکتے ہیں۔لہذا تجار برادری اپنے شیڈول کے مطابق الیکشن کرائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button