تازہ ترین

فلائنگ کوچ ریشن کے مقام پر درائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار…حادثے میں چار افراد جان بحق گیارہ افراد زخمی

چترال ( نمائندہ  آوازچترال  ) پشاور سے اپر چترال جانے والی فلائنگ کوچ ریشن کے مقام پر درائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکارہوگئی۔حادثہ ریشن نالہ کے مقام پر ہوئی ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نمبر  بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے

بتایا ہے کہ ٹریفک حادثے میں چار افراد جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد میں ڈرائیواور دو خواتین بھی شامل ہے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہیں۔جنھیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں تحصیل ہیڈکوارٹرسپتال بونی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرمستوج شاہ عدنان نے بتایا کہ زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کیلئے آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (اکاہ) کے رضاکار وں اورمقامی افراد نے مدد کی ۔ جان بحق افراد میں حسن علی شاہ عمر پچیس سال ساکنہ آوی ، حمید ڈرائیور المعروف شاہ جی ساکن ریچ حال بونی، خدیجہ دختر غلام چرون اویر اور ثمرینہ نذیر دختر نذیر ساکنہ کوراغ شامل ہیں ۔زخمیوں میں فلحال  مجیب الرحمن ولد فیض الرحمن بونی،،جاوید ولد شیر مبین بونی ۔،مستنصر ولد رحمت کوراغ،،مزمل ولد توکل کوراغ،،ادیبہ ناز دختر بالان چرون اویر،،،مسرد شاہین دختر سید سلیمان شاہ بریب۔۔۔راضیہ سلطان ٹیک لشٹ بونی،،،روہیدہ ساکنہ کوشٹ شامل ہیں کی شناخت ہوئی ہے۔ باقی کی شناخت کی جارہی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button