تازہ ترین

کلمات تشکر

میں اپنی طرف سے اور اپنے پورے خاندان کی طرف سے برادر محترم نصیر الدین مرحوم کی وفات پر تعزیت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وہ تمام دوست و احباب اور عزیز و اقارب جنہوں نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی یا وہ جو بعد میں تعزیت کے لیے تشریف لائے یا جنہوں نے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت کی یا جنہوں نے دوسروں کے ذریعے تعزیتی پیغامات بھیجے ہم ان سب کے شکر گزار اور ممنون ہیں۔
رب کریم مرحوم کے حق آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشےاور ہماری تسلی کے لیے آپ کے کلمات پر آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آپ نے ہمارے ساتھ جس محبت، اپنائیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے وہ ہماری زندگی کا اثاثہ ہیں۔
میں گزشتہ دنوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوشل میڈیا سے دور رہا اس لیے آپ کے تعزیتی پیغامات اور میری پوسٹ پر آپ کے تبصروں کا بروقت جواب نہ دے سکا جس کے لیے سب سے معذرت خواہ ہوں۔
رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمتیں نچھاور فرمائے، ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو دنیا و آخرت کی سعادتیں نصیب فرمائے۔ آمین
إصالة عن نفسي ونيابة عن جميع أفراد أسرتي أشكركم جميعاً على كلمات الدعاء والتعزية والمواساة بمناسبة وفاة الأخ المكرم نصير الدين رحمه الله. تقبل الله دعواتكم الصالحة للفقيد المرحوم وغفر له ورحمه رحمة واسعة وأدخله فسيح جناته. آمين يا رب العالمين.
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button