تازہ ترینکاروبار

سمارٹ فونز کسٹم ڈیوٹی میں پانچ ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے تک اضافہ

اسلام آباد ( آوازچترال) حکومت نے سمارٹ فونز کسٹم ڈیوٹی میں پانچ ہزار سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا،میڈیا کے مطابق بیرون ملک سے سمار ٹ فونز منگوانے کا سلسلہ اب بند ہوجائے گا۔کیونکہ اس پرہزاروں روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ ملک میں موبائل فون بنانے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔شناختی کارڈ پر باہر سے آئے اسمارٹ فونز کے لیے نیا ٹیرف لاگو کیا گیا ہے جس کے مطابق 101 ڈالر تا 200 ڈالر مالیت کے فون پر ڈیوٹی 5984 سے بڑھا کر 11561 روپے، 201 تا 350 ڈالر کے فون پر ڈیوٹی 7865 سے بڑھا کر 16401 روپے، 351 تا 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 22715 سے بڑھا کر 28820 روپے، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر کسٹم ڈیوٹی 40392 سے بڑھا کر 46277 روپے کردی گئی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button