تازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا:کوروناویکسینشین سرٹیفکیٹ لازم قرار

 پشاور ( آوازچترال )خیبرپختونخوامیں مریض اورتیماردارکےلئےکوروناویکسینشین کاسرٹیفکیٹ لازم قراردے دیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت نے کورونا ویکسینشین کےسرٹیفکیٹ سےمتعلق تمام ہسپتالوں کومراسلہ ارسال کر دیاہے۔ مراسلہ کےمطابق18 سال سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفیک لازم ہے اس کے علاوہ مریض کی تیمارداری کرنے والے افراد کے پاس بھی کورونا ویکسینشین کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں ہی ایسے افراد کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے جنہوں نے ویکسین نہ لگائی ہو۔ واضح رہے کہ 18 سال سے کم عمر کے لوگ اس فیصلے سے مستثنی ہیں۔ مراسلہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا علامت کے حامل افراد کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button