تازہ ترینکاروبار

ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورز کی 5 اشیاء پر سبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی

اسلام آباد( آوازچترال) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز  کی 5 اشیاء پر سبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جن 5 اشیاء پر سبسڈی کی مدت میں 15 دن کی توسیع کی گئی ہے ان میں  چینی، آٹا،گھی، دالیں اور چاول شامل ہیں، وزارت صنعت و پیداوار نے سبسڈی میں اگلے 6 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔  ای سی سی نے 6 ماہ کی سبسڈی کے معاملے پر غور کے لیےکمیٹی قائم کردی ،یہ کمیٹی صورت حال کا تجزیہ کرکےسفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں ای سی سی نے وزارت داخلہ سمیت محتلف محکموں کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button