تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں

فیصل آباد( آوازچترال) پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے ،عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے، اس دفعہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔ آن لائن کے مطابق اشیا خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئے ہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور کئی گناہ مہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، موسم کی سختیوں کے باعث مویشی منڈیوں میں خریداروں کا معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا ہے۔   واضح رہے کہ عیدالاضحی سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عیدہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button