تازہ ترین

یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا

 پشاور ( آوازچترال )ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی پشاور میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، شہری ذمہ داری نبھائیں اور اس مہلک وباء سے بچاؤ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، شہری کورونا ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی گزارنے کی طرف جا سکیں، یکم اگست 2021 سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگا، بی آر ٹی کی تمام بسوں اور اسٹیشنوں کو روزانہ کی بنیاد ڈس انفیکٹنٹ کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button