تازہ ترینصحت

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کویڈ 19کے خلاف برسرپیکار سٹاف میں تعریفی اسناد اور کرونا کٹس تقسیم

چترال(شہریار بیگ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں منعقدہ ایک پر وقارتقریب میں کویڈ 19کے خلاف بر سر پیکار فرنٹ لائن ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تعریفی اسناد اور کرونا کٹس تقسیم کئے گئے۔جس کا اہتمام ڈی ایچ کیوہسپتال چترال نے معروف قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے بیرون ملک مقیم صاحب زادیوں کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب سے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم،سابق ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد،ڈاکٹر رکن الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز حیات شاہ اور عبد الولی خان،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر صاحب الدین اورمہمان خصوصی صاحب نادر ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔انہوں نے کرونا وباء کے دوران آئسولیشن سنٹر میں کرونا وائیرس کے خلاف بر سر پیکار رہ کر کرونا مریضوں کی علاج

معالجے پر فرنٹ لائن ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ ان کی جدوجہد کے باعث چترال میں جانی نقصان کم ہوئے۔ضلع بھر میں 98 کورینٹین سنٹر قائم کئے گئے تھے جہاں مقیم شہریوں کو بہترین سہولیات میسر کئے گئے تھے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئسولیشن سنٹر میں 1736 کرونا کے مریض داخل تھے سترہ اموات ہوئے اور باقی صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کے عمل میں بھی ضلع چترال دوسرے اضلاع سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء ختم نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں کمی واقع ہوئی ہے شہریوں کو چاہئے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیزپر سختی سے عمل کری تاکہ مکمل طور پر اس پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے خدمت کے جذبہ سے سر شار صاحب نادر ایڈوکیٹ کے کاوشوں کو سراہا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button