تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹر لسٹ میں اٹھارہ سال سے اوپر افراد کی انداراج کو یقینی بنانے…قاضی فیصل احمد سید

چترال(نمائندہ آوازچترال  )قاضی فیصل احمد سید ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال اپنی ایک پریس ریلیز میں چترال کے دونوں اضلاع کے عوام الناس سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور چترال سے باہر مقیم چترالیوں سے باالخصوص یہ مطالبہ کیا ہے۔کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے حالیہ پریس ریلیز کے مطابق کے۔پی۔کے میں عنقریب بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ عام عوام جن کی عمر اٹھارہ سال ہو قومی شناختی کارڈ بھی بنایا ہو وہ اپنی موبائل فون سے 8300 پر میسج کریں تصدیق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر واقع زرگراندہ میں جاکر وہاں موجود فارم پر کرکے اپنی ووٹر لسٹ میں اپنی اور اپنی فیملی کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ اندراج کاوقت محدود ہے انہوں نے چترال سے باہر چترالیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ اس ووٹر لسٹ ہی ذریعہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم اپنی قوم/|صوبائی اسمبلی کے نشت میں اضافہ ممکن بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والوں سے خصوصی دخواست کی ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اٹھارہ سال سے اوپر افراد کی انداراج کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button