تازہ ترین

یونیورسٹی میں ایک ویبینار کا انعقاد

پیراگان انسٹیٹیوٹ آف اوورسیز ایجوکیشن اور جامعہ چترال کے ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیر اور سٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی انتظام سے آج یونیورسٹی میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اور جامعہ کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ویبینار کا موضوع تھا "یوکے میں سٹڈی اور سکالرشپ کے مواقع”۔ ویبینار کا انعقاد سٹوڈنٹس سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی کنوینر لیکچرر مس ناہیدہ نور کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ ویبینار کی صدارت جامعہ چترال کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین کی۔ پیراگان انسٹیٹیوٹ آف اوورسیز ایجوکیشن کی طرف سے ریسورس پرسن سینئر ایجوکیشن کونسلر ملک سردار صاحب نے تفصیلی سیشن لیا۔ سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیگمنٹ تھا جس میں طلبہ کے موضوع بارے سوالات کے جوابات دیے گئے اور سکالرشپ کے موقع کے بارے میں تفصیلی رہنمائی کی گئی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ظہور الحق دانش نے ویلکم نوٹ دیا اور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین نے ووٹ آف تھینکس اور اختتامی کلمات سے ویبینار کو سمیٹا۔ پروگرام کی بحیثیت سٹوڈنٹ اناؤنسر ذمہ داری اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ رخسار سید نے انجام دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button