تازہ ترینکاروبار

جشن شندور کی منسوخی سے ہوٹل انڈسٹری کو نا قا بل تلا فی نقصان اُٹھا نا پڑے گا، ۔میر جمشید الدین

چترال ( نمائندہ  آوازچترال )چترال ہو ٹل اینڈریسٹورنٹ ایسو سی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری میر جمشید الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ این سی او سی کی طرف سے جشن شندور کی منسوخی کی وجہ سے چترال میں ہوٹل انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا خطرہ ہے چونکہ گزشتہ سال سے کورونا کی وباء کی وجہ سے ہو ٹل انڈسٹری تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ سال چترال میں ہوٹلوں کو قرنطینہ سنٹربنا یا گیا تھا اور بعد میں ہو ٹل ما لکان کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دیا گیا۔ہو ٹل ما لکان اپنے جیب سے لاکھوں روپے کرایہ اد اکر چکے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی مختلف اوقات میں لا ک ڈاون کی صورت حال کی وجہ سے ہوٹل ما لکان نقصان اُٹھا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سال کا لاشی تہوار چلیم چوشٹ اور عید کے موقع پر بھی سیا حوں کو چترال آنے نہیں دیا گیا،جشن قاقلشٹ منا نے سے بھی روکا گیا۔سردیوں کے مو سم میں ویسے بھی ہو ٹل خا لی پڑے رہتے ہیں اب سیزن شروع ہو ا لیکن اس سیزن میں بھی ہوٹل ما لکان کو شدید مالی خسارے کا سامنا ہے۔چونکہ اب جشن شندور کو بھی منعقد کر نے سے روک دیاگیا ہے شندو کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کر تے ہیں جس سے نہ صرف ہو ٹل اور ریسٹورنٹ کے کاروبار ہو تے ہیں بلکہ مختلف کاروبار چل پڑتے ہیں اب جب شندور کاجشن منعقد نہیں ہوگا تو چترال میں مو جو ہوٹلز اور رسٹورنٹ کے علاوہ دوسرے کاروبار ما لی خسارے سے دو چار ہو نگے۔اُنہوں نے متعلقہ ذمہ داروں سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جشن شندور منعقد کرانے میں اپنا کر دار ادا کریں تا کہ چترال میں سیا حوں کی آمد سے ہوٹل اور دوسرے کاروباری طبقے خسارے سے بچ سکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button