تازہ ترین

اطغرل غازی کو دھوکا دینے والا میاں کاشف ضمیر گرفتار

‘لاہور (آوازچترال )ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکاراینگن التان دزیاتان سے دھوکا دہی کے مرتکب نوسرباز کاشف ضمیر کو بلا لائسنسن پستول رکھنے اور جعلی سرکاری افسربن کر سرکاری نمبر پلیٹ اور بتی والی گاڑی لے کر گھومنے کے جرم میں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔لاہور کی نشتر کالونی کے پولیس سٹیشن کے اے ایس آئی ناصر اقبال کی مدعیت میں دائر کیے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ دوران گشت پولیس ٹیم کو ایک ہنڈا سوگ گاڑی نظرآئی جس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس پر نیلے رنگ کی ریوالونگ لائٹ بھی جل رہی تھی۔ پوچھ گچھ پر کاشف ضمیر نے اپنا تعارف سکیورٹی ادارے کے افسر کے طور پر کرایا تاہم وہ کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ بعد ازاں تلاشی پر کاشف ضمیر نے پستول بھی برآمد ہوا ۔ جس کا لائسنس ملزم کے پاس موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے کاشف ضمیر کو حراست میں لے کر ضابطہ وفوجداری کی دفعہ 154کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے کہ ملزم کاشف ضمیر ترک ٹی وی سٹار اینگن التان (ارطغرل غازی) سے بھی معاہدے کے بعد دھوکا دہی کا مرتکب ہواتھا،جس کے بعد اینگن التان نے معاہدے کو یکطرفہ طور پرختم کردیاتھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button