تازہ ترین

بریر کے جنگل میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی

چترال( نمائندہ آوازچترال ) چترال یو سی ایون کے علاقے بریر کے جنگل میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم لوئر چترال بریر جنگل پہنچ کر درختوں پر لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل رہا، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاربھی حصہ لے رہے ہیں، طویل پیدل سفر اور مشکل راستوں کے باوجود ریسکیو 1122 کے جوان انتہائی جوش وجذبے آگ بجھانے میں مصروف رہے، ریسکیو1122نے قومی اثاثے کو بچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button