تازہ ترین

اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور ( آوازچترال  ) قوم کو وہ دن یاد ہیں جب ریل ٹریک دوسرے تیسرے دن حادثے کا شکار ہوتا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال پہلا حادثہ ہے، فردوس عاشق اعوان کے ٹرین حادثے پر شرمناک بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہارکیا ہے- تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ” قوم کو وہ دن یاد ہیں جب یہی ریل ٹریک دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال پہلا حادثہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ منیر خٹک نے کہا کہ انہیں تمیز ہے اور نہ ہی عقل، فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہے کہ اللہ کے فضل سے یہ سال کا پہلا حادثہ ہے۔ کیا حادثات اللہ کا فضل ہوتے ہیں؟ ایک اور صا رف نے تبصرہ کیا ” ریلوے کے وزیر کہتے ہیں محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے حادثے کا، فواد چوہدری نے ملبہ گزشتہ حکومت پر ڈال دیا، فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے تو کہہ دیا کہ شکر ہے ہمارے دور میں پہلا حادثہ ہوا، متاثرین کے دل پر کیا گزرتی ہوگی اس قیامت کے گزرنے کے بعد اپنے حکمرانوں کے بیانات سن کر۔ شجاعت علی نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج ریل کے اندوہناک حادثے کی زمہ داری حسن نثار نے ٹرین پر ڈال دی فواد چودھری نے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق پر ڈال دی اور سب سے زیادہ مایوس کن بیان فردوس عاشق اعون کا تھا جس میں وہ فرما رہی ہیں کہ اللہ کے فضل سے اس سال کا پہلا ریلوے حادثہ ہے سمیع شاہ نے کہا شرم آنی چاہیے ، یہ ہمارے حکمران ہیں جو ایسے حادثات پر سیاست کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ الفاظ کا چناو کیسے کرنا چاہیے۔ امین عاصم نے معاون خصوصی کی لاعلمی پر کہا ” بے چاری فردوس عاشق اعوان کو یہ بھی علم نہیں کہ اللہ کا فضل کس موقع پر کہنا ہے۔نوید احمد کا کہنا تھا کہ 50 کے قریب گھروں کے لوگوں کی آج نیندیں ہی اڑ گئی ہیں اور ترجمان پنجاب حکومت فردوس عاشق اعوان کا بیان ہے کہ اس سال کا پہلا حادثہ ہے، اللہ پاک ان کو ہدایت دے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button