تازہ ترین

چترال اکنامک زون کے حوالے سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک غیر معمولی اجلاس

چترال ( نمائندہ آوازچترال  ) چترال اکنامک زون کے حوالے سے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈمنیجمنٹ کمپنی کی طرف سے اسٹیٹ منیجر احتشام نے اکنامک زون کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں چترال چیمبر آف کامرس کے نائب صدر لیاقت خان، سابق صدرمحمد وزیر و ممبران کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات اورچترال اکنامک زون میں انڈسٹری کھولنے کے خواہشمند حضرات نے شرکت کی۔ چترال اکنامک زون میں انڈسٹری لگانے کے خواہشمند حضرات نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سے پلاٹ کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے تودوسری طرف ادائیگی کیلئے بھی انتہائی قلیل وقت دیا گیا ہے، لہذا ڈاون پیمنٹ کے بعد اقساط کی ادائیگی کیلئے کم از کم پانچ سال دیاجائے اور پلاٹوں کی قیمتوں پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ اس موقع پر اکنامک زون کے منیجر احتشام نے بتا یا کہ چترال اکنامک زون میں چالیس ایکڑ زمین کے لئے کل96 پلاٹس مختص ہیں جس کیلئے اب تک 83درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور صرف 28افراد نے رجسٹریشن فیس مبلغ دس ہزار روپے جمع کئے ہیں۔ جبکہ ڈاون پیمنٹ اب تک کسی نے نہیں کی ہے جس کی وجہ سے چترال اکنامک زون میں کاروائی تعطل کا شکار ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اگردس جون تک ڈاون پیمنٹ جمع کرائے گئے تو اگلے مالی سال میں اس پر کام شروع کیا جائیگا۔ جبکہ ڈاون پیمنٹ جمع نہ ہونے کی صورت میں یہ منصوبہ ڈراپ یا تعطل کا شکار ہوسکتی ہے۔ لہذا جتنی جلدی ہوسکے ڈاون پیمنٹ جمع کیاجائے انھوں نے بتایا کہ حکومت اور افسران بالا کی یہی خواہش ہے کہ چترال کے لوگوں کو ترجیح دی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس اکنامک زون میں انڈسٹری لگائیں اور یہاں پر روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں۔ انھوں نے بتایا کہ بہت جلد چترال میں دفترکھلا جارہا ہے جہاں لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button