تازہ تریندلچسپ وعجیب

نوجوان یورپ جانے کی خواہش میں جہاز کے انجن میں گھس گیا

کا نگو ( آوازچترال نیوز) کانگو میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جب ایک نوجوان یورپ جانے کی کوشش میں انجن کے اندر چھپ گیا۔تفصیلات کے مطابق کانگو میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں یورپ جانے کے سنہرے خواب دیکھنے والے نوجوان نے منفرد راستہ اپنایا۔نوجوان نے مایا مایا ایئرپورٹ کے زمینی عملے نے کانگو نوجوان کو ایک نجی ہاکر 125-800 ایکس پی کے انجن میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ہوائی اڈے پر عہدیداروں کو یہ نوجوان مل گیا جو جو ایگزیکٹیو ایئرکرافٹ سروسز ایڈ اے سے تعلق رکھنے والے ہاکر کے دائیں طرف کے انجن میں چھپ گیا۔اداروں کے ذریعے اس نوعمر کو باہر لے جایا گیا اور جب اس سے اس کے ارادوں کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ یورپ میں نئی زندگی کی شروعات کرنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں انجن میں چھپ گیا تھا۔ کانگو کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو معاشی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔کانگو کے 40 فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔وہاں کے نوجوان غربت سے تنگ آکر اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔۔ اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی ’یو این ایچ سی آر‘ نے کہا ہے کہ وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو ئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2020 کے آغاز سے ہی جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) میں قتل ، تخریب کاری ، جنسی تشدد اور لوٹ مار کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے ہیںجس کے باعث افریقی قوم کے لاکھ افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبورہوئے ،داخلی نقل مکانی کی یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق’یو این ایچ سی آر اور اس کے شراکت داروں نے بے گھر ہونے والے مقامات اور دیہاتوں پر مسلح گروپوں کے متعدد حملے ریکارڈ کیے ہیں،ایجنسی نے فوری طور پر ڈی آر کانگو میں حکام سے سلامتی کی صورتحال کو بہتر

قصورواروں کوسزا ئیں دینے کی اپیل کی ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button