تازہ ترین

سرحد چیمبر نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا

پشاور( آوازچترال نیوز )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی غرض سے سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں چیمبر کی جانب سے ابتدائی ڈیٹا فارم بنایا ہے جس کے تحت کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے متاثرہ تاجر اور دکاندار کاروبار کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کے ذریعے ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے سرحد چیمبر بھرپور کوشش کرے گا۔گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے سماجی و معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا لاک ڈائون سے تقریباً سارے کاروبار متاثر ہوئے ہیں جس کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے سرحد چیمبر نے ایک جامع ڈیٹا فارم ترتیب دیا ہے فارم میں بزنس کمیونٹی کی مشکلات اور مالی نقصانات کے علاوہ ملازمین کی مکمل تعداد ‘ کورونا کے کاروبار پر اثرات ‘احتیاطی تدابیر ‘ حکومتی اقدامات و دیگر اہم نکات دیئے گئے ہیں ۔ سرحد چیمبر کے صدر نے کہا کہ مذکورہ سروے بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ریلیف اور مالی معاونت فراہم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے فارم میں مکمل معلومات اور ڈیٹا فراہم کریںتاکہ ان کو متعلقہ اداروں کے ذریعے ایک جامع پیکیج کی تحت ریلیف مل سکے اور صوبہ میں کاروباری ‘ تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button