تازہ ترین

حکومت اورٹرانسپورٹرزکے درمیان ایس او پیز کے معاملے پر اختلافات ،ٹرانسپورٹرزنے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کر دیا

لاہور(  آوازچترال رپورٹ)ٹرانسپورٹرزاور حکومت کے درمیان ایس او پیز کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے حکومتی اجازت کے باوجود آج ( پیر) سے ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا عندیہ دیا ہے ۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہم نے حکومت کے کہنے پر کرایوںمیں 20فیصد کمی کا اعلان کیالیکن اب ہمیں پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کا پابند کیا جارہا ہے جوکسی صورت بھی ممکن نہیں۔حکومت کی جانب سے ایس او پیزتحریری طور پر فراہم

نہیں کئے ،حکومت نے مذاکرات میں جو ایس او پیز بتائے تھے وہ کچھ اور تھے اوراب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں 20فیصد کرائے کم کر کے پچاس فیصد مسافروںکے ساتھ ٹرانسپورٹ چلا کر اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ،اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ آج پیر سے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدپاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں25 سے 30فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button