تازہ ترین

عیدالفطر سے قبل ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے پر غور

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) حکومت نے عید سے قبل ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی آئی اے نے یورپ کے لیے مزید ریلیف پروازوں کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید سے قبل اسلام آباد، کراچی، لاہوراور پشاور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔ ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک پروازوں پر پچاس فیصد مسافروں کا لوڈ ہوگا۔ سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اندرون ملک جانے اور آنے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ ہوگی۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پروازوں پر انتیس مئی تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے 250 افراد کو آج لاہور پہنچایا جائے گا جبکہ قومی ائیر لائن نے یورپ کے لیے مزید پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے بارسلونا کے لیے پرواز سترہ مئی، لاہور سے فرینکفرٹ کے لیے انیس مئی اور اسلام آباد سے میلان کے لیے پرواز بائیس مئی کو روانہ ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button