تازہ ترینصحت

امریکی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں انفیکشن کے تیسرے دن تک سوگھنے کی حس ختم ہو جاتی ہے

نیویارک(آوازچترال نیوز )امریکی وزارت صحت اور وبائی امراض کنٹرول کے مرکز ( سی ڈی سی ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے  مطابق کورونا وائرس انفیکشن سے مریض تیسرے دن تک سوگھنے کی حس سے محروم ہو جاتا ہے ۔ کورونا وائرس انفیکشن انتہائی محلق مرض ہے ۔ امریکی محقق کے مطابق کورونا وائرس کے مریض کو ذائقہ کے احساس کے ضیاع کا بھی سامنا کرنا ہوتا ہے ۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد سوگھنے اور ذائقے کی حس سے محروم ہو جاتے ہیں اس تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کم عمر مریضوں اور خواتین میں ان علامات کا زیادہ امکان ہے ۔ امریکہ کے یو سی کالج آف میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر احمد سیڑا گھاٹ نے اس حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو بخار ، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ ساتھ ان دو علامات کا بھی سامنا ہے جس میں سوگھنے کی حس اور ذائقے کی حس کھو جاتی ہے ان کے مطابق اس مطالعے اور تحقیق میں 103 مریضوں کی خصوصیات اور علامات کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button