تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپر اور لوئر چترال کے مختلف علاقوں میں رمضان پیکیج تقسیم

چترال( نمائندہ آوازچترال)چترال کے سماجی شخصیت معروف عالم الدین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپر چترال کے لوٹ اویر،لون،گہکیر،کوشٹ اور لوئر چترال کے علاقے پھستی میں رمضان پیکیج تقیسم کئے گئے۔امدادی پیکیج میں آٹا،چینی دال آٹا وغیرہ شامل ہیں چترال میں قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندے مولانا خلیق الزمان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ قاری فیض اللہ چترال کی طرف سے چترال میں حسب سابق اس سال بھی مختلف اوقات میں ناداروں اور مستحقین میں امدادی پیکیج اور رمضان پیکیج تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔درین اثنا چترال کے نادار اور مستحقین نے قاری فیض اللہ چترالی کیطرف سے ہمیشہ کی طرح مصیبت کی اس گھڑی میں بھی امداد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button