تازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا میں 14 ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر

پشاور( آوازچترال نیوز) صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا سے بھی ڈاکٹرز سمیت طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔دستاویز کے مطابق صوبے میں 14 ڈاکٹرز سمیت 5 پیرا میڈیکس اور 11 دیگر طبی اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ پشاور کے 11 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں 2 خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں ان میں سے ایک ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بنوں، مردان اور سوات میں ایک، ایک ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہیں۔ان کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف میں 5 خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق شانگلہ جب کہ چار پشاور سے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے بتایا کہ متاثرہ طبی عملے کو کورونا صرف ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران نہیں لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے متاثرہ تمام طبی عملے کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔سیکرٹری صحت کے مطابق طبی عملے کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کے لیے حکومت کو مالی پیکج تجویز کیا ہے۔‎

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button