تازہ ترین

وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وزارت مذہبی امور نے جمعہ کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان اور میڈیا ڈئریکٹر عمران صدیقی نے آج کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے ایسے میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی سکتی کیونکہ اس سے کورونا وبا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ گھروں پر ہی ادا کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رمضان المبارک اور مساجد کے حوالے سے قومی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے رابطے تیز کر دیئے ہیں جبکہ پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تمام علماء کی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔   وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایوان صدر میں ہفتہ 18 اپریل کو ہونے والے مشاورتی اجلاس کے سلسلے میں انہوں نے جمعرات کو عیدگاہ شریف میں بڑی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر حسان کی دعوت پر آنے والے علماء و مشائخ نی18 اپریل کے مشاورتی اجلاس کی حمایت کا اعلان کیا اور کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کی تائید کی۔علماء کرام کا کہنا تھا کہ صنعتوں اور تعمیرات کے لاک ڈائون میں نرمی کی طرح مساجد کو بھی جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے بھی کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 18 اپریل کے اجلاس میں تمام علماء سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔مفتی منیب الرحمان نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء اور عوام تعاون کریں تاکہ کل کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی جاری صورتحال سے آگاہ ہیں، لہٰذا انہوں نے حکومت کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button