تازہ ترینصحت

’دستانے کورونا سے بچانے کی بجائے خطرہ پیدا کرتے ہیں‘‘ عوام کو غیر ضروری طور پر دستانوں کے استعمال سے روک دیا گیا

ریاض(آوازچترال نیوز )سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 11سو سے تجاوز کر گئی ہے ، سعودی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں متاثرہ افراد کی گنتی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر پیشگی تیار یاں کر لیں ہیں ۔ مملکت میں سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ اور تصاویر دیکھنے میں آرہی ہیں جن میں لوگوں کو وائرس سے بچنے کیلئے طریقہ کار بتایا جارہا ہے اور دستانے پہننے کی تلقین کی جارہی ہے ۔ پوسٹوں کے دیکھا دیکھی عوام نے دستانے   خریدنے شروع کر دیا جبکہ سعودی حکومت نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ غیر ضروری دستانے خریدنے اور پہننے سے گریز کیا جائے ۔کیونکہ عوام کو جو تاثر دیا جارہا ہے کہ دستانے انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں بالکل غلط ہے۔ حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں ، گرم استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ، 20سیکنڈ تک گرم پانی سے ہاتھ دھوتے رہیں اس چراثیم مر جاتے ہیں ۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے یہ ہدایات بھی کی گئی ہیں کہ چھینک اور کھانسی آنے کی صورت میں منہ پر ہاتھ رکھا جائے یا رومال کا استعمال کیا جائے۔کرونا جیسی مہلک وباء کے پیش نظر ایک دوسرے سے کم سے کم ملیں ، کھانسی یاچھینک کے وقت منہ پر رومال رکھیں ، درمیانی فاصلہ تین سے چار فٹ رکھیں ، اسٹیل کی اشیا کو مت چھوئیں کیونکہ ایسی دھاتیں چراثیم کو زیادہ دیر تک زندہ رکھتی ہیں ۔ گھر واپسی کے بعد سب سے پہلے ہاتھ اور پھر منہ کو صابن سے اچھی طرح واش کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button