تازہ ترینصحت

چترال سے کورونا کے تیسرے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ بھی نیگٹیو آیا

چترال( نمائندہ آوازچترال) چترال سے کورونا کے تیسرے مشتبہ مریض جسے پشاور لے گیا تھا اس کا ٹیسٹ بھی نیگٹیو آیا۔ حنیف اللہ کے چا چا سابق کونسلر اقبال مراد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ حنیف اللہ کو شک کے بنیاد پر پشاور لے گئے تھے جہاں اس کا ٹیسٹ کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کا رزلٹ نیگٹیو آیا یعنی اس میں کورونا وائرس موجود نہیں ہے‘ تاہم چترال کے لوگ اب بھی پریشان ہیں کیونکہ ضلع دیر بالا جو چترال کا پڑوسی ضلع ہے وہاں کورونا کے دو مریض پازیٹیو آچکے ہیں جس کی وجہ سے چترال کو بھی خطرہ ہے اور چترال میں ابھی تک کورونا وائرس کی سکینر، لیبارٹی یا ونٹی لیٹر تک نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button