تازہ ترین

ذپٹی کمشنر اپنی فیصلے عوام پر مسلط نہ کرے .چترالی مسافروں کو لواری ٹنل کے مقام پر کرونا وائیرس کے چیکنگ کا انتظام کرے..مولانا عبد الاکبر خان چترالی

چترال( نمائندہ آوازچترال ) ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبد الاکبر خان چترالی نے ہفتہ کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لواری ٹنل پر سے گزر کر چترال آنے والی گاڑیوں پر پابندی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلے کا حل نہیں کیونکہ کرونا وائیرس سے پورے ملک میں کاروبار زندگی معطل کالج یونیورسٹیان مدارس اور ہوسٹلز بند ہو گئے ہیں ایسی حالات میں دوسرے اضلاع میں رہنے والے چترال کے لوگ اپنے گھروں کو نہیں تو کدھر جائیں گے ضلعی انتظامیہ زمہ دار حکام اور منتخب نمائندگان سے مشاورت کرکے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرے تاکہ اس پر عمل در امد ہو سکے مولانا چترالی نے کہا کہ ہمارے عوام اور ڈاکٹرز کی زندگیان ہمارے لئے اہم ہیں ڈاکٹروں کو کرونا وائیرس سے بچاو کے ضروری سامان مہیا کئے جائیں تاکہ وہ خود کو کرونا وائیرس سے بچا کر محفوظ ماحول میں لوگوں کو چیک کر سکیں .انہوں نے کہا کہ ذپٹی کمشنر اپنی حاکمانہ فیصلے عوام پر مسلط نہ کرے .باہر سے آنے والی چترالی مسافروں کو لواری ٹنل کے مقام پر کرونا وائیرس کے چیکنگ کا انتظام کرے جو متاثر ثابت ہوئے انہیں قرنطینہ میں رکھے اور جو تندرست نکلے انہیں گھروں کو جانے دیا جائے لاگ ڈاون کرکے مسافروں کومزید پریشانی سے دوچار نہ کی جائے.اسے مزید پیچیدگیان پیدا ہونگی جو کرونا وائیرس سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے .مولانا چترالی نے کہا کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے الخدمت فاونڈیشن نے اپنے 53 ہسپتالیں اور تین سو سےزائد ایمبولنسز حکومت کی تحویل میں دے دی ہیں اور اسکے سیکڑوں رضا کار الرٹ ہیں.انہوں نے چترال آنے والی مسافروں کوہدایت کی کہ وہ الخدمت ہسپتالوں سے اپنے کرونا ٹسٹ مفت کراکر سرٹفیکیٹ لے کر سفر کریں تو مشکلات سے دوچار نہیں ہو نگے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button