تازہ ترینصحت

کھانسی اور زکام کے شکار ملازمین کی دفاتر آنے پر پابندی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) سرکاری او رغیر سرکاری دفاتر میں بخار،کھانسی اور زکام کے شکار ملازمین کے دفاتر، بینکوں میں آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف ہاسٹلز بند کرنے کے بعد رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ہو ٹلوں اور سرائیوں کو بند کرنے کے باعث مسافر وں کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے اور بیشتر مسافر سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جبکہ چارسدہ،مردان، نوشہرہ، صوابی،کوہاٹ، بنوں سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے گاڑیوں نے اپنے کرایوں میں بھی اضافہ کردیاہے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظرپشاور میں درجنوں ہاسٹلز کو سیل کردیاہے ہاسٹلز کو سیل کرنے کے باعث ان ہاسٹلز میں موجود سرکاری افسران اورملازمین کو آمد و رفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے درجنوں ہاسٹلز میں سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین طلباء وطالبات رہائش پذیر تھے تاہم سرکاری ملازمین کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button