تازہ ترین

ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے جمعرات کے روز سے مکمل طور پر ہڑتال کا آغاز کر دیا ۔

  چترال (  نمائندہ آوازچترال) اَڈیٹرایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے زیر اہتما م ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس چترال کے ملازمین نے جمعرات کے روز سے مکمل طور پر ہڑتال کا آغاز کر دیا ۔ اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں ۔ ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر اَڈیٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا سب کمیٹی چترال کے چیرمین عبدالقادر ، جنرل سیکرٹری فضل حق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم نے حکومت کو اَڈیٹر اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے اور مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی تھی ۔ کیونکہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین تنخواہوں اور دیگر حکومتی مراعات کے سلسلے میں غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں ۔ لیکن حکومت کی طرف سے اُس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ ا س لئے ہم اپنے ہڑتال کو صوبائی قیادت کے حکم پر طول دینے پر مجبور ہوئے ۔ اڈیٹرکی ذمہ داریاں اور کام بہت زیادہ ہیں ۔ مگر حکومت کی طرف سے مراعات ،عنایات اور نوازشات چند مخصوص محکموں پر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ایف بی آر ، جوڈیشری ، ایف آئی اے ، نیب ، قومی اسمبلی ، سینٹ وغیرہ کے تنخواہوں کے برابر لائے بغیر ہم ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔ اور ہماری قیادت نے اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اَڈٹ اینڈ اکاءونٹس کے ملازمین میں پائی جانے والی احساس کمتری ، اور محرومی کو دور کیا جائے ۔ اگر امتیازی سلوک اسی طرح جاری رہا ۔ تو وہ اپنے صوبائی قیادت کے احکامات کے مطابق ہر قسم کے احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہڑتال کے طول کی صورت میں حکومت اور عوام دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حکومت کو اَڈیٹر کی ہڑتال ختم کرنے کیلئے اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا چاہیے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button