تازہ تریندلچسپ وعجیب

زلزلے سے پہلے خبردار کرنے والا اسمارٹ فون

اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ) موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا۔  تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنی کے ترجمان شیاؤ زیہوچ نے کہا کہ کمپنی اب ایک ایسے موبائل فون کی تیاری میں مصروف عمل ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا اس فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے۔ ویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہویوو کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس لیے اس فون کے حوالے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔  کمپنی ترجمان کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی ہر پل کی رپورٹ سے بھی آگاہ کرے گا۔ فیچر اپنے صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button