تازہ ترین

چترال کے بالائی علاقے مروئی بالا میں آگ لگنے سے نو کمروں پر مشتمل پورا مکان جل گیا۔ مکان میں لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر۔

چترال( نمائندہ آوازچترال) چترال کے علاقے مروئی بالا میں شیر خان ولد غلام خان  کا مکان جل گیا۔ پولیس کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگ گئی جس نے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ  لگنے سے شیر خان کے مکان میں نو کمرے اور  اس میں سامان بھی جل گیا جس کے نیجے میں شیر خان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
مقامی  رضاکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا اور اسے دوسرے مکانات تک پھیلنے سے روک دیا مگر اس Image may contain: one or more people and outdoorوقت تک آگ کی وجہ سے پورا مکان جل چکا تھا۔ متاثرہ حاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریسکیو 1122 کے پہنچنے سے پہلے  آگ بجھا یا تھا مگر جب ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے بروقت اطلاع تک نہیں دی تھی بلکہ اس علاقے کے ایک عام شہری نے ہمیں کافی دیر سے فون کیا تھا مگر جب ہم Image may contain: plant, tree and outdoorپہنچ گئے تو آگ نے سب کچھ جلایا تھا۔
اسی گاؤں میں ایک پولیس  چوکی بھی موجود ہے  مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پولیس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ آگ بجھانے کیلئے 1122 ریسکو کو کال کرنا چاہئے یا  وہ بھی سو رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس غفلت پر نہایت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مروئی چوکی Image may contain: 1 person, smiling, standing, tree and outdoorپولیس کے حلاف کاروائی کرے کہ انہوں نے کیوں ریسکیو والوں کو بروقت اطلاع نہیں دی۔ اگر وہ اپنے کنٹرول روم فون نمبر 15  پر بھی اطلاع دیتے تو کنٹرول روم کا عملہ کم ازکم ریسکیو والوں کو اطلاع دیتے اور شیر خان کا اتنا نقصان نہ ہوتا۔
شیر خان نے صوبائی حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ تعمیر کر سکے۔
Image may contain: one or more people, plant and outdoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button