تازہ ترین

حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے . اور موجودہ حالات میں پرانے کرایوں پر سروس مہیا کرنا ان کی بس سے باہر  ہو چکا ہے .

چترال (  نمائندہ آوازچترال )  تریچ میر ڈرائیور یونین چترال نے 5 جولائی 2019 سے اپنے مطالبات منظور ہونے تک پیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے . یونین آفس چترال میں صدر صابر احمد کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا . کہ حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہے . اور موجودہ حالات میں پرانے کرایوں پر سروس مہیا کرنا ان کی بس سے باہر  ہو چکا ہے . جبکہ نئے کرایوں  کے لئے بار بار مطالبات کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے . انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن 2018 کے چھبیس لاکھ روپے اب بھی حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں . جن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں . حکومت کی طرف سے الیکشن میں ڈرائیور برادری کی حوصلہ افزائی کرکے انعام دینے کی بجائے الٹا ان کو اصل حق سے محروم رکھا جا رہا ہے  ا نہوں نے کہا . کہ حکومت تا حال آدائیگی کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے .   جس کی وجہ غریب ڈرائیور اپنی گاڑیوں کی مرمت سے قاصرہیں . انہوں نے کہا . کہ چترال انتظامیہ کی طرف سے اس ظلم و زیادتی کے خلاف تریچ میر ڈرائیور  یونین 5 جولائی سے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیاہے . درین اثنا  7جولائی سے چترال کا مشہور ترین پولو فیسٹول دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام شندور میں شروع ہو رہا ہے . جسمیں شرکت کیلئے سیاحوں کو  ابھی سے ہی گاڑیوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے . اگر پیہ جام ہڑتال رہی . تو مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مزیدمصائب سے دوچار ہونا پڑے گا . اجلاس میں سنیر نائب صدر زاہد خالق , جنرل سیکرٹری  فضل ناصر , سنئیر نائب صدردروش احمد سید اور صدر سب ڈویژن غلام مر سلین بھی موجود تھے .
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button