تازہ ترین

سوک سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سرکردگی میں چائلڈ لیبر کے خلاف آگہی واک

چترال (عبدالغفار سے) سوک سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سرکردگی میں پیر کے روز چترال میں بڑھتی ہوئی چائلڈ لیبر کے خلاف آگہی واک کا اہتمام کیا جو کہ چیو پل سے شروع ہو کر اتالیق بازار میں احتتام پذیر ہوئی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نصرت جبین نے واک کی قیادت کی۔ اس موقع پر مقررین نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر زور دیا اور مستقبل کے نسل کےلئے اسے زہر قاتل قرار دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button