تازہ ترین

مجھے این آر او کیلئے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا ۔سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا.وزیر اعظم

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اے پی سی یا حکومت مخالف تحریک چلائے کسی صورت این ار او نہیں دوں گا۔ اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں حکومت اپوزیشن کے احتجاج کا جواب بہترین کارکردگی کی صورت میں دے گی ۔کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آل پارٹیز کارنفرنس، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ ،معاشی صورتحال سمیت بجٹ پر غور خوص کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی سمت کا تعین کردیا ہے اور ملک بحران سے بھی آہستہ آہستہ نکل رہا ہے۔ اراکین اسمبلی معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹیکس بڑھانے پر پارلیمنٹ اور اپنے اپنے حلقوں میں عوام کیلئے آگاہی مہم چلائیں ۔اس کے علاوہ عمران خان نے آل پارٹیز کانفرنس پر اپنے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرلے حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے ہم بہترین کارکردگی سے اپوزیشن کے احتجاج کا جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے بھی آگاہ کریں ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے این آر او کیلئے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا ۔سب کو معلوم ہے کہ میں کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا ۔اب اپوزیشن اے پی سی کرے یا حکومت مخالف تحریک چلائے این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔اس کے علاوہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ بجٹ ایک قانونی تقاضہ ہے اور اراکین اسمبلی بجٹ سیشن میں حاضری کو یقنی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے لیکن پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں لیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button