تازہ ترین

نہم اور دہم کے نتائج الگ الگ جاری کرنیکا فیصلہ

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج الگ الگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج صرف دہم کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا جبکہ نہم کے نتائج جولائی کے پہلے ہفتے جاری ہونگے۔ دہم کے نتائج کیلئے آج پشاور بورڈ کے دفتر کے سامنے یونیورسٹی پبلک سکول میں تقریب منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ہونگے نتائج بھی آج ہی شام 5بجے ویب سائٹ www.bisep.com.pkپر دستیاب ہونگے جبکہ 8583پرمسیج کے ذریعے بھی نتائج دیکھے جا سکیں گے دہم کے امتحانات میں مجموعی طور پر 74ہزار 877امیدواروں نے شرکت کی جس میں 43735میل ریگولر ٗ 20964فی میل ریگولر ٗ 7981پرائیویٹ میل اور 2190پرائیویٹ فی میل نے حصہ لیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button