تازہ ترین

خیبر پختونخواکا ایک اور پن بجلی منصوبہ مکمل

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔حکومت خیبر پختونخواکے اپنے وسائل سے شروع کردہ ایک اور پن بجلی منصوبہ مکمل ہوگیاہے جس سے صوبہ کو سالانہ دوارب روپے کاریونیو حاصل ہوسکے گا حکومت صوبے میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف مقامات پر چھوٹے چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹ بنارہی ہے اس سلسلہ میں،کوٹو ہائیڈروپراجیکٹ دیر لوئر نے 40.8 میگا واٹ بجلی سپلائی شروع کر دی ہے۔  اسی منصوبے سے صوبہ سالانہ 205 GWH بجلی پیدا کریگاجس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،اور اس منصوبے سے صوبے کو سالانہ  1970 ملین روپے آمدن بھی حاصل ہوگی۔اس سلسلہ میں رابطہ پر مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے   بتایاکہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار مزیدتیز کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں نئے منصوبے بھی شروع کرے گی انہوں نے کہاکہ اگلے چارسال کے دوران مکمل ہونے والے منصوبوں سے صوبہ کو اربو ں روپے کی اضافی آمدن ہوسکے گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button