تازہ ترین

آٹھویں میں پڑھائی جانیوالی نویں کی کتابیں منسوخ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)محکمہ تعلیم اورپرا ئیویٹ سکولوں نے والدین پر ایک اور بجلی گرا دی آٹھویں جماعت میں پڑھائی جانے والی نویں کی کتابیں منسوخ کردیں‘طالب علموں کو آٹھویں کی نئی کتابیں خرید نے کی ہدایت کردی۔یادرہے کہ پرایؤیٹ سکولوں میں طالب علم ایک سہ ماہی کا کورس پڑھ چکے ہیں‘ ان سکولوں کی انتظا میہ نے رابطہ کر نے پر بتایا ہے کہ حکومت نے آٹھویں میں نویں کا کورس پڑھانے پر پابندی لگادی ہے تاہم والدین کا موقف ہے اگر حکومت نے پابندی لگانا تھی تو یہ تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے لگائی جاتی اب جبکہ ہم ہزاروں نے روپے خرچ کر کے بچوں کی کتابیں خریدیں ہیں وہ ضائع ہوگئی ہیں جو سراسر ظلم لور حکومت و نجی سکولوں کی نااہلی ہے والدین نے امسال یہ فیصلہ واپس لینے یا  طلبا کو مفت کتابیں دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button