تازہ ترین

۔ڈپٹی کمشنرز اپر چترال سمیت تین انتظامی افسران کے لئے 28سو سی سی کی تین گاڑیاں خریدنے کے لئے صوبائی حکومت سے درخواست

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ڈپٹی کمشنرز اپر چترال سمیت تین انتظامی افسران کے لئے 28سو سی سی کی تین گاڑیاں خریدنے کے لئے صوبائی حکومت سے رولز میں نرمی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں قائم کئے جانے والے نئے ضلع اپرچترال کے ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کو ٹرانسپورٹ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی عائد ہے۔ اپر چترال میں وی آئی پی ڈیوٹی کے دوران بھی انتظامیہ کو مشکلات کاسامنا ہے اس لئے نئی گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی میں نرمی دی جائے تاکہ ضلع اپر چترال کی انتظامیہ کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جا سکے واضح رہے کہ غیر مستحق افسروں کو بھی نئی گاڑیاں دی گئی ہیں۔ ان میں گریڈ سترہ اور سولہ کے افسران بھی شامل ہیں ٗسول سیکر ٹر یٹ میں نئی سر کاری گاڑیاں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اسے روکنے کی کو ئی کوشش نہیں کی جا رہی جبکہ دوسری طرف ضرورت کے تحت نئی گاڑیاں منگوائی جا رہی ہیں سول سیکر ٹر یٹ اور ملحقہ اداروں میں غیر مستحق افراد سے گاڑیاں واپس لے کرمستحق افسروں کو ضرورت کے تحت فراہم کی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button