تازہ ترین

کرپشن اور اثاثوں میں حیرت انگیزاضافہ، وزیراعظم عمران خان نے تین مزید وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) کارکردگی صفر‘ کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافہ کی خبریں‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراء کو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی معتبر ذڑائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں دو وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاچوں میں اضافہسمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقاء  سے مشورہ کرنے  کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر  جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button