تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم..وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ مان لیا تھا،

اسلام آباد (آوازچترال نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے، پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے عوام کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا تھا، پاکستان نے  بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی شرائط تسلیم کر لی تھی، اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری تھے لیکن اب مذاکرات ختم ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت اعلان متوقع ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button