تازہ ترین

جماعت اسلامی کی ایم ایم اے سے راہیں جدا

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) جماعت اسلامی نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے راہیں جدا کرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ٗ صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں میں ابتدائی طور پر 10کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے ہیں جبکہ مزید 6 نشستوں کیلئے امیدواروں کی آج منظوری دی جائے گی جس کیلئے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ 10نامزد امیدواروں میں مولانا وحید گل ٗ سرا ج الدین خان ٗ صاحبزادہ ہارون الرشید باجوڑ ٗ ملک فرید ٗ ملک فضل رازق مومند ٗ شاہ جہان آفریدی ٗ شاہ فیصل آفریدی ٗ ریحان گل خیبر ٗ ملک راج محمد اورکزئی اور ڈاکٹر سمیع اللہ محسود جنوبی وزیرستان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہونگے جماعت اسلامی کے صوبائی صدر سینیٹر مشتاق احمد خان نے مذکورہ نامزدگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید ناموں کی منظوری آج مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں دی جائے گی اور تمام نام اتفاق رائے سے منظور کئے جائینگے۔ یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے مرکزی سٹیک ہولڈرز میں جمعیت علماء اسلام (ف) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے اتحاد کیا تھا تاہم ایم ایم اے ان عام انتخابات میں 2002ء والی کارکردگی نہ دکھا سکی اور جماعت اسلامی قومی اور صوبائی اسمبلی کی میں محض ایک ٗ ایک نشست ہی حاصل کر پائی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button