تازہ ترین

شاہ سعود نےضلع اپر چترال کے پہلے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے چارج سنبھالا

بونی ( نمائندہ آوازچترال )اپر چترال کے قیام کے بعد شاہ سعود نے بحیثیت پہلے ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چار چ سنبھال لیا۔یکم مئی کوڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے چترال سے بونی آکر باقاعدہ دفترات کا معائنہ کیا اور اپنے دفتر میں جاکر اپنی نشست سنبھال لی۔ ضلع اپر چترال کے باقاعدہ فنکشنل ہونے کی خوشی میں اپر چترال کےعوام بونی میں نئے ڈپٹی کمشنر کا پرتپاک استقبال کے لئے جمع ہوگئے اسموقع پر ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم خان، ممبر ضلع کونسل اور پاکستان تحریک انصاف چترال کے رہنما رحمت غازی ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپر چترال کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ  پورا کیا ۔ مقررین نے اس موقع پر نئے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ میں یہاں عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہوں اور علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سارے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کام کرنے کا بھی عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہاں اپر چترال کے عوام نے جس انداز سے استقبال کیا میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button