تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسزسامنے آگئے

پشاور.(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  بنوں کے علاقے کوٹ بیلی کی یونین کونسل فاطمہ خیل سے تعلق رکھنے والے 22 ماہ کے حمزہ ولد افتخار جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی 24 ماہ کی رضیہ بنت اخترمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد 2019 میں خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں بالعموم جب کہ خیبر پختونخوا کے بیشترعلاقوں میںوالدین اپنے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے گریزکرتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں پولیوفری بنانے کا عمل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ رہا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button