تازہ ترین

جامعہ حدیقۃ العلوم کوغذی میں ختم بخاری شریف کا انعقاد

چترال ( نمائندہ آوازچترال)جامعہ حدیقۃ العلوم کوغذی میں تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہوئی ۔ جس میں معروف عالم دین ، مذہبی شخصیت حضرت مفتی عبداللّٰہ میمن بطورِ مہمان خصوصی تشریف فرما تھے۔ ان کے علاوہ کوغذی اور چترال کے دیگر علماء کرام سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت جامعہ حدیقۃ العلوم کے طالبعلم نے حاصل کرلی۔ جس کے بعد Image may contain: 2 people, people smiling, people sitting, tree and outdoorدروش سے تعلق رکھنے والے کاشف نے اردو اور کھوار زبان میں نعت پیش کی۔ بعد ازاں اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی مفتی عبداللّٰہ میمن نے بخاری شریف کی آخری آحادیث مبارکہ سنائی اور انکی دعائیہ کلمات سے یہ محفل اختتام پذیر ہوا۔یاد رہے کہ جامعہ حدیقۃ العلوم کی سنگ بنیاد آج سے دس سال قبل رکھی گئی تھی جسکا افتتاح معروف مذہبی شخصیت مفتی تقی عثمانی نے کیا تھا اور اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے ادارہ ہذا سے بہت سے بچے اور بچیاں دینی و عصری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جبکہ ختم بخاری کا یہ تیسرا مرحلہ تھا۔

Image may contain: one or more people, tree, plant and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button