تازہ ترین

اے این پی نے ہمیشہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیئے ہیں،اس لئے خواتین اے این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے/ خدیجہ بی بی

  چترال ( آوازچترال رپورٹ)چترال سے عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب صوبائی نائب صدر خواتین ونگ خدیجہ بی بی نے اے این پی کے صوبائی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خواتین نے ہر دو ر میں اے این پی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پختون خواتین نے ہر دور میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے جو تاریخ کا انمٹ باب ہے، اے این پی نے اپنے دور حکومت میں شہداء کا نذرانہ پیش کرکے قوم کی بچیوں کا مستقبل بچایا اور آج صوبے بھرمیں خواتین اگر آزادی سے اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تو یہ انہی شہداء کے خون کے طفیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقوق دیئے بغیر کوئی بھی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی اس لئے اے این پی تنظیمی سطح پر خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین صدیوں سے روایتوں کی چکی میں پس رہی ہیں اور رسم و رواج کی زنجیروں میں بندھی اب بھی اپنی شناخت کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی بھرپور حصہ لے گی اور کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہرپلیٹ فارم سے خواتین کے جائزحقوق کا جنگ لڑیں گے۔خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ بھی برابری کی بنیاد پر باعزت زندگی گزار سکیں۔کیونکہ یہ سوچ ہمیں باچا خان بابا اور ولی خان بابا سے ورثے میں ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی اس خطے کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے۔جمہوری طریقے سے انٹراپارٹی الیکشن کراکے ایک مثال قائم کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button