تازہ ترین

پشاور میٹرو میں مبینہ کرپشن کیخلاف نیب میں درخواست دائر

پشاور.(آوازچترال رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن اور تاخیر خلافنیب ہیڈکوارٹر میں درخواست جمع کرادی۔  پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے نیب کو دی گئیدرخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ منصوبے کی لاگت ساڑھے 39 ارب روپے رکھی گئی تھی جو اب بڑھ کر 70 ارب تک پہنچ چکی ہے جبکہ تکمیل کی مدت 6 مہینے تھی تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث پشاور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے آرٹیکل 9 کے تحت منصوبے کی لاگت میں اضافہ قانونی جرم اور قابل سزا ہے۔ معاملے کی مکمل تحقیقات ریفرنس کے ذریعے نیب کے آرٹیکل 18 کے تحت کی جائے۔  پیپلز پارٹی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرویز خٹک کی قیادت میں اس منصوبے میں کرپشن کی اور بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا۔  درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چئیرمین نیب معاملے کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کریں اور کرپشن میں ملوث افراد کو نقاب کریں جبکہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کیے جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button