تازہ ترین

ٹی ایم ایز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پشاور کے چاروں ٹاؤنز سمیت صوبے بھر کے ٹی ایم ایز میں تعینات ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ آئندہ سے ڈیلی ویجز پر ملازمین کی بھرتیاں بھی روک دی ہیں۔
لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پشاور کے چاروں ٹاؤنز سمیت صوبے بھر کے ٹی ایم ایز کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ہدایات کی گئی ہیں کی فوری طور پر ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا جائے اور آئندہ سے ڈیلی ویجز کی بجائے مستقل بنیادوں پر حکومتی پالیسی کے تحت نئی بھرتیاں کی جائیں واضح رہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت ٹی ایم ایز میں سینکڑوں ایسے ملازمین ہیں جو ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button