تازہ ترین

7محکموں کیلئے 18ارب کی خطیر سپلیمنٹری گرانٹ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سات انتظامی محکموں کو اٹھارہ ارب تیس کروڑ روپے کی خطیر سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بارہ ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ فوری طور پر جبکہ چھ ارب تیس کروڑ وپے کا فنڈز بجلی کے خالص منافع کے واجبات کی وصولی کی صورت میں فراہم کئے جائیں گے صوبائی کابینہ پہلے ہی مذکورہ فنڈز بطور سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دے چکی ہے سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے محکمہ بلدیات اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کو تین، تین ارب روپے جبکہ محکمہ آبپاشی محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ صحت بالترتیب2,2ارب روپے بطور سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح محکمہ بلدیات اور محکمہ آبپاشی کو مزید ایک محکمہ بلدیات کو مزید دو ارب روپے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو 2ارب جبکہ مردان منگاہ پارک منصوبے کے لئے ایک ارب30کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ وفاق سے بجلی کے خالص منافع کی مد میں واجبات کی وصولی کی صورت میں جاری کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button