تازہ ترین

کوئی مجھے بھی بتاؤ:غیر ملکی سربراہوں کے دوروں سے آنیوالی رقم کہاں جا رہی ہے؟عدلیہ کی ایسی محترم ہستی نے سوال پوچھ ڈالا کہ سب ہکا بکا رہ گئے

لاہور(  آوازچترال نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ موجودہ حکومت روز کسی نہ کسی ملک کے سربراہ کو بلا کر ان سے اربوں روپے لے رہی ۔کوئی مجھے بھی بتائے رقم جا کہاں رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سڑکوں کی تعمیر پر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں نہ کرنے کیخلاف کیس میںلاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی حکومت پربرس پڑے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت روزکسی نہ کسی ملک کے سربراہ کوبلاکراربوں روپے مانگتی ہے۔ حکومت اربوں روپے وصول کرلیتی ہے لیکن جاتے کہاں ہیں؟ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سڑکوں کی تعمیرپرٹھیکیداروں کوعدم ادائیگیاں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امیربھٹی حکومت پربرس پڑے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت روزکسی نہ کسی ملک کے سربراہ کوبلاکراربوں روپے مانگتی ہے،حکومت اربوں روپے وصول کرلیتی ہے لیکن جاتے کہاں ہیں؟،عدالت نے کہا کہ اربوں ڈالرلینے کے بعدقیمت نیچے جانے کے بجائے اوپرجارہی ہے،پٹرول پرٹیکس بڑھادیا۔ مہنگائی کردی حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔ عدالت نے کہا کہ ڈالرکی قیمت روزبڑھ رہی ہے پتہ نہیں حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے۔ ڈالرریٹ روکنے کے بجائے حکومت ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھی ہے،پہلے بھی یہی سسٹم تھالیکن اتنی غیریقینی صورتحال نہیں تھی۔ عدالت نے کہاکہ عوام کوریلیف نہیں مل رہا،حکومت میں آنیاں جانیاں لگی ہوئی ہیں۔ فنانس سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ٹیکس کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کرپائے۔ پنجاب میں 100ارب روپے کاشارٹ فال ہے۔ جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ حکومت ٹھیکیداروں سے کام کرالیتی ہے لیکن پیسے نہیں دیتی۔ عدالت نے فنانس سیکرٹری پنجاب کو 15روزمیں ٹھیکیداروں کوادائیگیوں کاحکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرول اور ایل پی جی کے بعد بجلی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ نیپرابجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرابجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button